پاکستان نے عمان کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کا پلیٹ فائنل جیت لیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان نے عمان کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کا پلیٹ فائنل جیت لیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- مونگ کوک کے مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے مقابلے میں کپتان عباس آفریدی نے صرف 16 گیندوں پر ناقابلِ شکست 73 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
- پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔
- جواب میں عمان کی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں پر 136 رنز بنا سکی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان نے ہانگ کانگ انٹرنیشنل سکسز ٹورنامنٹ کے پلیٹ فائنل میں عمان کو 18 رنز سے شکست دے دی۔
مونگ کوک کے مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے مقابلے میں کپتان عباس آفریدی نے صرف 16 گیندوں پر ناقابلِ شکست 73 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ عباس آفریدی نے 11 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 73 رنز اسکور کیے، جبکہ عبدالصمد نے 7 گیندوں پر 32 رنز بنائے، جس میں 4 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ احمد دانیال نے 5 گیندوں پر ناقابلِ شکست 25 رنز بنائے۔
جواب میں عمان کی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں پر 136 رنز بنا سکی۔ زوہیب امانت نے 18 گیندوں پر ناقابلِ شکست 61 جبکہ عثمان علی نے 17 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 67 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، تاہم ٹیم ہدف سے 18 رنز پیچھے رہ گئی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





