پاکستان کو لگاتار 4 بین الاقوامی اسکواش مقابلوں کی میزبانی مل گئی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان کو لگاتار 4 بین الاقوامی اسکواش مقابلوں کی میزبانی مل گئی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شروع ہونے والی ایشین ٹیم چیمپین شپ میں ایشین اسکواش فیڈریشن کے رکن ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا آغاز کر دیا ہے۔
- سلور کیٹگری کی چیف آف ایئراسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپین شپ 2026 اسلام آباد میں 24 سے 28 نومبر تک کھیلی جائے گی، 40 ہزارڈالرز کی چیمپین شپ میں مینز ایونٹ کے مقابلے ہوں گے۔
- عالمی رینکنگ میں 68 ویں نمبر پر پہنچ جانے والے محمد عاصم خان سیڈ7 ہوں گے، چیمپئین شپ میں پاکستان کے ناصراقبال بھی ایکشن میں ہوں گے، کراچی میں کھیلے جانے والے 3 لاکھ 99ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کے 3انٹرنیشنل مقابلوں کا آغاز 18 ہزار ڈالرز کی چیف آف نیول اسٹاف چیمپین شپ سے ہوگا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان میں انٹرنیشنل اسکواش کے دروازے کھل گئے، اسلام آباد میں جاری ایشین ٹیم اسکواش چیمپین شپ کے بعد پاکستان لگاتار 4 بین الاقوامی اسکواش مقابلوں کی میزبانی کرے گا، 4 لاکھ 39 ہزارڈالرز کی مجموعی انعامی رقم کے ان انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں دنیا کے معروف مرد اور خواتین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے، ان مقابلوں کی بدولت مقامی کھلاڑیوں میں بھی جوش، لگن اور جذبہ پیدا ہونے کے ساتھ اعتماد میں اضافہ ہوگا جبکہ عالمی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد سے بین الاقوامی سطح پر ملک کا مثبت تاثر ابھر کر سامنے آئے گا جس سے اسکواش اور دیگر کھیلوں کی بحالی اور ترقی میں مدد ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شروع ہونے والی ایشین ٹیم چیمپین شپ میں ایشین اسکواش فیڈریشن کے رکن ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا آغاز کر دیا ہے، اس کے ساتھ ہی پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کے سالانہ کیلنڈر میں شامل 4 مقابلوں کی میزبانی پاکستان کرے گا،مجموعی طور پر4 لاکھ 39 ہزارڈالرز کی انعامی رقم کے ان ٹورنامنٹس میں 3 کا انعقاد کراچی میں ہوگا۔
سلور کیٹگری کی چیف آف ایئراسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپین شپ 2026 اسلام آباد میں 24 سے 28 نومبر تک کھیلی جائے گی، 40 ہزارڈالرز کی چیمپین شپ میں مینز ایونٹ کے مقابلے ہوں گے، اسکواش کی نئی انٹرنیشنل رینکنگ میں 3 درجہ ترقی کے بعد 25 ویں پوزیشن پر براجمان ہونے والے پاکستان کے عالمی انڈر23 چیمپئین نور زمان ٹاپ سیڈ ہوں گے، جبکہ پاکستان ہی کے عالمی نمبر اشعب عرفان کو سیڈ4 قرار دیا گیا ہے،اشعب عرفان کی نئی رینکنگ میں 7 درجہ بہتری آئی ہے۔
عالمی رینکنگ میں 68 ویں نمبر پر پہنچ جانے والے محمد عاصم خان سیڈ7 ہوں گے، چیمپئین شپ میں پاکستان کے ناصراقبال بھی ایکشن میں ہوں گے، کراچی میں کھیلے جانے والے 3 لاکھ 99ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کے 3انٹرنیشنل مقابلوں کا آغاز 18 ہزار ڈالرز کی چیف آف نیول اسٹاف چیمپین شپ سے ہوگا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





