پاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قرار

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قرار"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- نوبل انعام یافتہ ماہرِ معاشیات پروفیسر ڈیرون عجم اوغلو نے پاکستان کی معیشت کوگزشتہ تین دہائیوں سے جمودکاشکار قرار دیتے ہوئے کہاکہ کمزور ادارے، تعلیم پر ناکافی سرمایہ کاری اور ٹیکس وصولیوں کی کم شرح ملک کی معاشی پسماندگی کی بنیادی وجوہات ہیں۔
- ان کے مطابق مصنوعی ذہانت کے تیزی سے بدلتے عالمی منظرنامے میں پاکستان ڈیجیٹل انفراسٹرکچرکی کمی کے باعث مزید پیچھے رہ جانے کے خطرے سے دوچار ہے۔
- ان کاکہناتھاکہ پاکستان اپنے توانائی بحران پر قابو پانے کیلیے ٹرانسپورٹ کے شعبے کوبجلی پر منتقل کرسکتاہے،تاہم طاقتورمفاداتی گروہوں کی مزاحمت اس راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس (“From Potential to Performance”) میں ملک کی معاشی صورتحال پرماہرینِ معاشیات کی سخت تنقید نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
نوبل انعام یافتہ ماہرِ معاشیات پروفیسر ڈیرون عجم اوغلو نے پاکستان کی معیشت کوگزشتہ تین دہائیوں سے جمودکاشکار قرار دیتے ہوئے کہاکہ کمزور ادارے، تعلیم پر ناکافی سرمایہ کاری اور ٹیکس وصولیوں کی کم شرح ملک کی معاشی پسماندگی کی بنیادی وجوہات ہیں۔
ان کے مطابق مصنوعی ذہانت کے تیزی سے بدلتے عالمی منظرنامے میں پاکستان ڈیجیٹل انفراسٹرکچرکی کمی کے باعث مزید پیچھے رہ جانے کے خطرے سے دوچار ہے۔کانفرنس میں شریک معروف ماہرِ معاشیات پروفیسر عاطف میاں نے بھی پاکستان میں اسٹریٹجک وژن کی کمی،اشرافیہ کی بالادستی،غیر مساوی معاشی ترقی اور داخلی امن کے قیام میں ناکامی کو بنیادی مسائل قرار دیا۔
ان کاکہناتھاکہ پاکستان اپنے توانائی بحران پر قابو پانے کیلیے ٹرانسپورٹ کے شعبے کوبجلی پر منتقل کرسکتاہے،تاہم طاقتورمفاداتی گروہوں کی مزاحمت اس راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





