پشاور اسکول حادثہ، ’جب خواب اور امیدیں ملبے تلے دب گئیں‘

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پشاور اسکول حادثہ، ’جب خواب اور امیدیں ملبے تلے دب گئیں‘"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سات سالہ رمیصہ خان بھی ان بچوں میں شامل تھیں، جو اسکول حادثے میں ہلاک ہوئے۔
- اس کے والد اسماعیل خان نے جمعے کو بتایا، ''میں نے اس کے لیے نئے جوتے خریدے تھے، جو اس نے اسی دن پہنے۔
- اسماعیل خان اور ان کے بھائی نے رمیصہ کو ملبے سے نکالا اور ہسپتال پہنچایا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
پشاور (نمائندہ خصوصی): سات سالہ رمیصہ ان 34 بچوں میں شامل تھیں، جو اسکول کی چھت گرنے کے حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
سات سالہ رمیصہ خان بھی ان بچوں میں شامل تھیں، جو اسکول حادثے میں ہلاک ہوئے۔ وہ جمعرات کو نئے جوتے پہن کر اسکول گئی تھیں، جو اس کے والد نے اسے حال ہی میں خرید کر دیے تھے۔
اس کے والد اسماعیل خان نے جمعے کو بتایا، ''میں نے اس کے لیے نئے جوتے خریدے تھے، جو اس نے اسی دن پہنے۔ اس نے اپنے پرانے جوتے ایک کزن کو دے دیے تھے۔‘‘۔
اسماعیل خان اور ان کے بھائی نے رمیصہ کو ملبے سے نکالا اور ہسپتال پہنچایا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
انہوں نے کہا، ''وہ ہمیں بہت جلد چھوڑ گئی۔‘‘۔
حادثے کے مقام پر اسکول کے بستے، کتابیں اور ٹوٹا ہوا فرنیچر بکھرا پڑا تھا۔ چھت گرنے کے وقت تقریباً 110 بچے تین کلاسوں میں پڑھ رہے تھے۔ مقامی رہائشیوں نے امدادی کارکنوں اور پولیس کے پہنچنے سے پہلے اپنے ہاتھوں سے ملبہ ہٹایا اور زخمی بچوں کو ایمبولینسوں تک پہنچایا۔
ہسپتال حکام کے مطابق زخمی ہونے والے 45 بچوں میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا، تاہم تین بچوں کی حالت تشویش ناک۔
پشاور پولیس کے سربراہ میاں سعید کے مطابق عمارت کا ڈھانچا کمزور تھا اور چھت پر اضافی تعمیرات کے باعث اس پر بوجھ بڑھ گیا تھا، جس کے باعث وہ گر گئی۔ پولیس نے اسکول کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے اسکولوں کی عمارتوں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
حادثے میں 13 سالہ محمد عامر بھی ہلاک ہوئے، جو مذہبی عالم بننے کا خواب دیکھتے تھے۔
ان کے بڑے بھائی محمد ہارون نے بتایا، ''ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اسے اسکول بھیجنے کا انجام ایسی المناک صورت میں نکلے گا۔ ہمیں یقین تھا کہ اسکول وہ جگہ ہے، جہاں وہ سیکھے گا، آگے بڑھے گا اور اپنے خواب پورے کرے گا۔‘‘۔
سات بہن بھائیوں میں عامر سب سے چھوٹا تھے، جبکہ ہارون کی عمر 24 سال ہے۔ ہارون نے بھی ملبے سے بچوں کو نکالنے میں مدد کی۔ ان کے مطابق اس کام میں کئی گھنٹے لگے۔
اس حادثے میں مولانا ذاکر اللہ کے دو بیٹے، دس سالہ محمد اور آٹھ سالہ ابوبکر بھی ہلاک ہوئے۔ مولانا ذاکر اللہ ایک مسجد میں امامت کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب ان کے بچے اسکول کے لیے روانہ ہوئے تو وہ سو رہے تھے، 'اس لیے میں انہیں الوداع بھی نہ کر سکا‘۔
ذاکر اللہ نے بتایا، ''جب ہم وہاں پہنچے تو منظر انتہائی دل خراش تھا۔ بچے ملبے تلے دبے ہوئے تھے اور کچھ بھی واضح طور پر دیکھنا مشکل تھا۔‘‘۔
پاکستان میں تعلیم پر سرکاری اخراجات مجموعی قومی پیداوار کے ایک فیصد سے بھی کم ہیں۔ اس وجہ سے بہت سے خاندان کم فیس والے نجی اسکولوں پر انحصار کرتے ہیں۔ ان میں سے کئی اسکول کرائے کی ایسی عمارتوں میں قائم ہیں، جن کی دیکھ بھال اور حفاظتی نگرانی ناکافی ہوتی۔
اس سال جون میں لاہور میں ایک ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے بھی کم از کم 14 بچے ہلاک ہو گئے تھے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





