’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے لکھا کہ چوہدری سالک حسین صاحب میرے لیے انتہائی محترم ہیں، ان کے بزرگوں کا احترام اپنے بزرگوں جیسا ہے لیکن پنجاب میں کرپشن سے متعلق میری ناقص سیاسی سمجھ سے بالاتر ہے۔
- انہوں نے کہا کہ کرپشن ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، کرپشن خاتمے کی ذمے داری تمام مرکزی، صوبائی سیاسی قیادت پر عائد ہوتی ہے، چوہدری صاحب ماشااللہ وفاقی اور پنجاب، دونوں حکومتوں کا حصہ ہیں، دونوں حکومتوں کی قیادت بھی مسلم لیگ ن کے پاس ہے۔
- وزیر دفاع نے لکھا کہ یہ بیان کسی مستقبل کے سیاسی ایجنڈے کا حصہ ہے تو پھر سیاسی حکمت عملی سمجھ میں آتی ہے اگر بیان کا مقصد مریم نواز حکومت کو ہدف بنا کر پنجاب، وفاق میں اپنے لیے سیاسی جگہ بنانا ہے؟
اسلام آباد (قومی بیورو): وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک کا بیان میری ناقص سیاسی سمجھ سے بالاتر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے لکھا کہ چوہدری سالک حسین صاحب میرے لیے انتہائی محترم ہیں، ان کے بزرگوں کا احترام اپنے بزرگوں جیسا ہے لیکن پنجاب میں کرپشن سے متعلق میری ناقص سیاسی سمجھ سے بالاتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، کرپشن خاتمے کی ذمے داری تمام مرکزی، صوبائی سیاسی قیادت پر عائد ہوتی ہے، چوہدری صاحب ماشااللہ وفاقی اور پنجاب، دونوں حکومتوں کا حصہ ہیں، دونوں حکومتوں کی قیادت بھی مسلم لیگ ن کے پاس ہے، کرپشن کے خلاف الزام تراشی کے بجائے مل کر عملی جدوجہد، مشترکہ اقدامات کرنے چاہئیں۔
۔وزیر دفاع نے لکھا کہ یہ بیان کسی مستقبل کے سیاسی ایجنڈے کا حصہ ہے تو پھر سیاسی حکمت عملی سمجھ میں آتی ہے اگر بیان کا مقصد مریم نواز حکومت کو ہدف بنا کر پنجاب، وفاق میں اپنے لیے سیاسی جگہ بنانا ہے؟
یہ پڑھیں: مریم نواز نے کرپشن کا الزام لگانے پر چوہدری سالک کو نوٹس بھجوا دیا۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مریم نواز جس انداز میں پنجاب میں عوامی خدمت کر رہی ہیں وہ قابلِ تحسین ہے، پنجاب حکومت عوامی خدمت کے نئے معیار قائم کر رہی ہے ان کا مقابلہ مخالفین کے لیے آسان نہیں ہوگا، ان شاءاللہ عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا اور کامیابی مسلم لیگ ن کا مقدر ہوگی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





