پی ٹی آئی کا نورین خان نیازی کی طبیعت کی خرابی پر رد عمل

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پی ٹی آئی کا نورین خان نیازی کی طبیعت کی خرابی پر رد عمل"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وکیل رانا مدثر کے مطابق نورین نیازی کو دل میں تکلیف ہوئی ہے، نورین کے ابتدائی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند ہیں۔
- پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی ہمشیرہ۔
- مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نورین کی اسپتال منتقلی کے بارے میں اہلِ خانہ کے کسی فرد کو اطلاع نہیں دی گئی۔
لاہور (بیورو رپورٹ): اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین خان نیازی کی طبیعت خراب ہو گئی، وکیل رانا مدثر عمر کا کہنا ہے کہ نورین کو جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔
وکیل رانا مدثر کے مطابق نورین نیازی کو دل میں تکلیف ہوئی ہے، نورین کے ابتدائی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی ہمشیرہ، 70 سالہ نورین نیازی کی دورانِ حراست طبیعت خراب ہونے اور انھیں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیے جانے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔تے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی۔
مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نورین کی اسپتال منتقلی کے بارے میں اہلِ خانہ کے کسی فرد کو اطلاع نہیں دی گئی۔ اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو یہ طرزِ عمل انسانی ہمدردی، شفافیت اور زیرِ حراست افراد کے بنیادی حقوق کے تقاضوں کے سراسر منافی۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نورین نیازی کی مبینہ غیر قانونی نظر بندی، ان کی صحت کو لاحق خطرات اور اہلِ خانہ کو اعتماد میں لیے بغیر اسپتال منتقلی انتہائی سنجیدہ معاملات ہیں، جن پر حکومت پنجاب اور متعلقہ حکام کو فوری وضاحت پیش کرنی چاہیے۔
بیان میں کہا گیا کہ نورین نیازی کو ماہر امراضِ قلب کی نگرانی میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، تمام ضروری تشخیصی ٹیسٹ اور علاج بلا تاخیر یقینی بنایا جائے اور ان کی صحت سے متعلق مستند معلومات فوری طور پر اہلِ خانہ کے ساتھ شیئر کی جائیں۔ اہلِ خانہ کو ان سے ملاقات اور ان کی خیریت دریافت کرنے کی اجازت بھی دی جائے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





