پی ٹی آئی کی 4 فرنچائزز ہیں، مذاکرات کس سے کریں؟ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پی ٹی آئی کی 4 فرنچائزز ہیں، مذاکرات کس سے کریں؟ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ صوبائی محکموں کی بریفنگ سننے کے بعد سر پکڑ لیتے ہیں، شہر میں اب جو صفائی ہو رہی ہے، کیا یہ کام پہلے نہیں کیا جا سکتا تھا؟ اس وقت ملازمین ان کے گھروں میں کام کر رہے تھے یا گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے تھے؟
- فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اب جو ملازم گھر بیٹھے تنخواہ لے گا، اسے نوکری سے جانا ہو گا، جرم ثابت ہونے پر سزا اور جزا کا نظام نافذ کیا جائے گا۔
- گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ ہم نے صوبے کو امن کا گہوارہ بنانا اور اس کا تشخص بہتر بنانا ہے۔
- انہوں نے کہا ہے کہ پشاور کو پھولوں کا شہر کہا جاتا ہے، لیکن سابق حکومت کا لگایا ہوا ایک پھول بھی دکھا دیں۔
پشاور (نمائندہ خصوصی): گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پی ٹی آئی کی 4 فرنچائزز ہیں، مذاکرات کس سے کیے جائیں؟
پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ صوبائی محکموں کی بریفنگ سننے کے بعد سر پکڑ لیتے ہیں، شہر میں اب جو صفائی ہو رہی ہے، کیا یہ کام پہلے نہیں کیا جا سکتا تھا؟ اس وقت ملازمین ان کے گھروں میں کام کر رہے تھے یا گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے تھے؟
فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اب جو ملازم گھر بیٹھے تنخواہ لے گا، اسے نوکری سے جانا ہو گا، جرم ثابت ہونے پر سزا اور جزا کا نظام نافذ کیا جائے گا۔
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ ہم نے صوبے کو امن کا گہوارہ بنانا اور اس کا تشخص بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پشاور کو پھولوں کا شہر کہا جاتا ہے، لیکن سابق حکومت کا لگایا ہوا ایک پھول بھی دکھا دیں۔
گورنر خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ جو جماعت اپنے چیئرمین، جنرل سیکریٹری اور اسپیکر کو نہیں مانتی، وہ ہمیں کیا مانے گی؟ پارٹی کے لوگ آپس میں لڑ رہے ہیں، انہیں خود بتانا چاہیے کہ ان کی اصل فرنچائز کون سی ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ سہیل آفریدی کے وارنٹِ گرفتاری سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





