پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
- ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے سہیل آفریدی، محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
- پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 3 رہنما پارلیمانی پارٹی اجلاس سے ناراض ہوکر چلے گئے۔
اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے سہیل آفریدی، محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 3 رہنما پارلیمانی پارٹی اجلاس سے ناراض ہوکر چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق دوران اجلاس پارٹی کی کور اور سیاسی کمیٹی کے ساتھ پارلیمانی کمیٹی کے فورم کو مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان نے میڈیا پر چند رہنماؤں کے اپنی ہی پارٹی کے خلاف بیانات پر تنقید کی اور بیرسٹر گوہر سے میڈیا پر بیانات دینے والوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سینیٹر مشعال یوسفزئی نے سہیل آفریدی اور اپوزیشن قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی بیمار ہیں سہیل آفریدی کو مذاکرات کی بجائے لانگ مارچ کی پڑی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سینیٹر اعظم سواتی کو ٹوک دیا۔
ذرائع کے مطابق اس پر سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ بانی سہیل آفریدی سمیت محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس پر اعتماد کیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر شفقت اعوان نے مشعال یوسفزئی کے موقف پر ردعمل دیا اور کہا کہ اپنے ممبران یا سہیل آفریدی پر الزام مت لگائیں، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی بجائے ہمارے ارکان اپنوں پر الزام لگا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے ارکان کی اکثریت نے رائے دی کہ ہمیں ہر صورت مذاکرات کرنے چاہئیں، نور الحق قادری نے 3 مرتبہ کہا مذاکرات، مذاکرات، مذاکرات جس پر سب نے تالیاں بجائیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





