پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ ایک روزکیلئے مزید ریلیف دیے جانے کی توقع ہے۔
- اوگرا رات کو قیمتوں کا تعین اور حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
- پیٹرول 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 362 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
- ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ آج بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ ایک روزکیلئے مزید ریلیف دیے جانے کی توقع ہے۔ 6نومبر کیلئے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے جب کہ ایک روزکیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 56 پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
اوگرا رات کو قیمتوں کا تعین اور حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
پیٹرول 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 362 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت موٹرسائیکل اور چنگچی مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک 100 روپے رعایت پر پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان کیلیے یہ مقدار ماہانہ 30 لیٹر مقرر ہے۔
رعایتی پیٹرول حاصل کرنے کیلیے شہری اپنے موبائل میسج میں آر ای جی، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی رجسٹرڈ نمبر، صوبے کا نام کا پہلا لفظ اور رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر بھیج دیں۔
موبائل پر رجسٹریشن مکمل ہونے پر تصدیق کا پیغام ملے گا، پیٹرول پمپ جانے سے پہلے 9771 پر tok لکھ کر میسیج بھیج دیں، اس کے بعد ٹوکن نمبر وصول ہوگا، اس کے بعد آپ ٹوکن نمبر پیٹرول پمپ پر دکھا کر پیٹرول حاصل کرنے کا میسج ملے گا۔
پیٹرول ریلیف اسکیم میں رجسٹرڈ افراد کے لیے بڑی خوشخبری۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





