پیپلز پارٹی کے ساتھ بلز پر کوئی اختلاف نہیں: اعظم نذیر تارڑ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پیپلز پارٹی کے ساتھ بلز پر کوئی اختلاف نہیں: اعظم نذیر تارڑ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اعظم نذیر تارڑ نے گفتگو کے دوران کہا کہ اتحادی جماعتوں کو خوش دلی سے بریفنگ دی جاتی ہے، پارلیمانی سیاست میں ہلکی پھلکی موسیقی بھی نہ ہو تو پھر کیا فائدہ؟۔
- اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے متعدد پروڈکشن آرڈرز جاری کیے ہیں، معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہوتا۔
- اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ یہ چاہتے ہیں کہ جلسے جلوس اور شہروں پہ چڑھائی کر کے بانی کی رہائی کروائی جائے تو ایسا نہیں ہو سکتا۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان بلز پر کوئی اختلاف نہیں، کابینہ میں شامل جماعتوں کے ساتھ بلز پہلے ہی زیرِ بحث آ جاتے ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے گفتگو کے دوران کہا کہ اتحادی جماعتوں کو خوش دلی سے بریفنگ دی جاتی ہے، پارلیمانی سیاست میں ہلکی پھلکی موسیقی بھی نہ ہو تو پھر کیا فائدہ؟
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے متعدد پروڈکشن آرڈرز جاری کیے ہیں، معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہوتا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ یہ چاہتے ہیں کہ جلسے جلوس اور شہروں پہ چڑھائی کر کے بانی کی رہائی کروائی جائے تو ایسا نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بعض اوقات حراست کے حکم کے علاوہ بھی کئی مقدمات ہوتے ہیں، ایسے معاملات میں پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے اسپیکر اپنی صوابدید استعمال کرتے ہیں۔
جنید اکبر کے معاملے پر وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ یہ معاملہ پشاور ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، عدالت جو حکم جاری کرے گی، اس کے مطابق آئندہ کارروائی کی جائے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





