چھ ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری میں شمالی کوریا ملوث، ایف بی آئی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "چھ ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری میں شمالی کوریا ملوث، ایف بی آئی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- یہ حملہ 29 اکتوبر 2026ء کو ہوا، جس میں چند منٹوں کے اندر بٹ کوائن، ایتھیریم اور دیگر ڈیجیٹل اثاثے چوری کر لیے گئے۔
- اسے کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری قرار دیا جا رہا ہے۔
- ایف بی آئی کے مطابق یہ کارروائی ’ٹریڈر ٹریٹر‘ (TraderTraitor) نامی گروہ نے کی، جسے گزشتہ برس بائی بٹ سے ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی کی چوری کا بھی ذمہ دا۔
- امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ چوری شدہ اثاثوں کا بڑا حصہ ایتھیریم میں تبدیل کیا جا چکا ہے۔
چھ ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری میں شمالی کوریا ملوث، ایف بی آئی
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے شمالی کوریا کو کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس سے چھ ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ڈیجیٹل اثاثوں کی چوری کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ یہ حملہ 29 اکتوبر 2026ء کو ہوا، جس میں چند منٹوں کے اندر بٹ کوائن، ایتھیریم اور دیگر ڈیجیٹل اثاثے چوری کر لیے گئے۔ اسے کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری قرار دیا جا رہا ہے۔
ایف بی آئی کے مطابق یہ کارروائی ’ٹریڈر ٹریٹر‘ (TraderTraitor) نامی گروہ نے کی، جسے گزشتہ برس بائی بٹ سے ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی کی چوری کا بھی ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔ امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ چوری شدہ اثاثوں کا بڑا حصہ ایتھیریم میں تبدیل کیا جا چکا ہے۔
ایف بی آئی نے کرپٹو ایکسچینجز، بلاک چین تجزیاتی کمپنیوں اور دیگر اداروں سے ان اثاثوں سے منسلک لین دین روکنے کی اپیل کی ہے تاکہ رقم کی منی لانڈرنگ نہ ہو سکے اور اس کے اصل ماخذ کو چھپانے کی کوششیں ناکام بنائی جا سکیں۔
بائنانس نے کہا ہے کہ وہ اپنے وسائل سے 6.34 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ٹوکن خرید کر حملے میں چوری ہونے والے تقریباً 90 فیصد اثاثوں کی تلافی کرے گا۔ کمپنی کے مطابق باقی 10 فیصد ایسے ٹوکنز پر مشتمل ہیں جن کی مارکیٹ میں دستیابی محدود ہے، اس لیے انہیں دوبارہ خریدنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ایڈمن
adminدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





