ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر دستاویزات گھر بیٹھے حاصل کریں، لیکن کیسے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر دستاویزات گھر بیٹھے حاصل کریں، لیکن کیسے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنسنگ اور پولیس سے متعلق مختلف سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے موبائل وین سروس کا اعلان کردیا ہے۔
- اس سلسلے میں 5 نومبر 2026ء کو فیصل آباد کے علاقے 29 سی بی میں موبائل وین اور لائسنسنگ یونٹ قائم کیا جائے گا، جہاں شہری صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک مختلف سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے۔
- موبائل وین کے ذریعے شہریوں کو ایف آئی آر کے فوری اندراج، درخواستوں کی آن لائن ٹریکنگ، گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے، کرایہ داری کے اندراج، گھریلو ملازمین کے اندراج اور مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
- اس کے علاوہ پولیس ویری فکیشن اور کلیئرنس کی سہولت بھی دستیاب ہوگی، جبکہ خواتین کو ہراساں کرنے اور بچیوں سے زیادتی کے مقدمات کے حوالے سے خصوصی ڈیسک بھی قائم کیا جائے گا تاکہ متاثرہ خواتین اور بچیوں کو متعلقہ پولیس سہولیات تک رسائی میں آسانی ہو۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): فیصل آباد : پولیس موبائل وین اب شہریوں کی دہلیز پر پہنچ کر قانونی مسائل حل اور سہولیات فراہم کرے گی, پہلی موبائل وین کل بروز جمعرات۔
سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنسنگ اور پولیس سے متعلق مختلف سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے موبائل وین سروس کا اعلان کردیا ہے۔
اس سلسلے میں 5 نومبر 2026ء کو فیصل آباد کے علاقے 29 سی بی میں موبائل وین اور لائسنسنگ یونٹ قائم کیا جائے گا، جہاں شہری صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک مختلف سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے۔
موبائل وین کے ذریعے شہریوں کو ایف آئی آر کے فوری اندراج، درخواستوں کی آن لائن ٹریکنگ، گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے، کرایہ داری کے اندراج، گھریلو ملازمین کے اندراج اور مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ پولیس ویری فکیشن اور کلیئرنس کی سہولت بھی دستیاب ہوگی، جبکہ خواتین کو ہراساں کرنے اور بچیوں سے زیادتی کے مقدمات کے حوالے سے خصوصی ڈیسک بھی قائم کیا جائے گا تاکہ متاثرہ خواتین اور بچیوں کو متعلقہ پولیس سہولیات تک رسائی میں آسانی ہو۔
پولیس کے مطابق شہری موبائل وین سے مقررہ مقام پر براہ راست رجوع کرکے ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے شہری 0300-7210514 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
غیر ملکی لائسنس کی بنیاد پر پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس کیسے حاصل کریں؟
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





