ڈیموکریٹس کی انتخابات میں کامیابی امریکا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: ایلون مسک

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ڈیموکریٹس کی انتخابات میں کامیابی امریکا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: ایلون مسک"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈیموکریٹس کامیابی کی صورت میں واشنگٹن ڈی سی اور پورٹو ریکو کو نئی ریاستیں بنا سکتے ہیں جس سے سینیٹ میں اپنی اکثریت مضبوط کرنے کا موقع ملے گا۔
- انہوں نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس غیر قانونی طور پر امریکا میں مقیم افراد کو قانونی حیثیت دے کر مستقل سیاسی اکثریت قائم کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے سے عدالتی اثر و رسوخ بھی بڑھا سکتے ہیں۔
- ایلون مسک نے کہا ہے کہ اس صورتِ حال سے امریکا میں یک جماعتی نظام قائم ہو سکتا ہے اور جمہوریت اپنی حقیقی معنی کھو سکتی ہے۔
- انہوں نے زور دیا کہ 2029ء میں سینیٹ میں ری پبلکنز کے کم از کم 51 ارکان کی موجودگی اس صورتِ حال کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سربراہ، امریکی ارب پتی شخصیت ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈیموکریٹس نے 2028ء کے صدارتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان، سینیٹ اور صدارت تینوں پر کامیابی حاصل کر لی تو امریکا میں ایک جماعتی نظام قائم ہو سکتا ہے جس سے جمہوریت متاثر ہو گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈیموکریٹس کامیابی کی صورت میں واشنگٹن ڈی سی اور پورٹو ریکو کو نئی ریاستیں بنا سکتے ہیں جس سے سینیٹ میں اپنی اکثریت مضبوط کرنے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس غیر قانونی طور پر امریکا میں مقیم افراد کو قانونی حیثیت دے کر مستقل سیاسی اکثریت قائم کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے سے عدالتی اثر و رسوخ بھی بڑھا سکتے ہیں۔
ایلون مسک نے کہا ہے کہ اس صورتِ حال سے امریکا میں یک جماعتی نظام قائم ہو سکتا ہے اور جمہوریت اپنی حقیقی معنی کھو سکتی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ 2029ء میں سینیٹ میں ری پبلکنز کے کم از کم 51 ارکان کی موجودگی اس صورتِ حال کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔
ٹیکنالوجی کی دنیا میں حریف کمپنیوں کے درمیان مقابلے کے باوجود ایلون مسک نے گوگل کے نئے اے آئی ماڈل ’جیمنی 4 کاربن‘ کی تعریف کر دی۔
ٹیسلا کے سربراہ نے امریکی عوام پر زور دیا کہ وہ رواں سال ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن سینیٹرز کو ووٹ دیں کیونکہ امریکا کا مستقبل ان ہی انتخابات سے جڑا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے جن میں کانگریس کے ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں اکثریت کا فیصلہ ہو گا۔
واضح رہے کہ ایلون مسک ماضی میں خود کو سیاسی طور پر غیر جانبدار قرار دیتے تھے تاہم 2022ء کے بعد ان کا جھکاؤ ری پبلکن پارٹی کی جانب بڑھا ہے۔
ایلون مسک نے 2024ء میں ری پبلکن امیدواروں کی حمایت کے لیے سیاسی تنظیم بھی قائم کی اور 2026ء کے وسط مدتی انتخابات کے لیے ری پبلکن جماعت سے وابستہ امیدواروں اور گروپس پر 445 ملین ڈالرز سے زائد رقم بھی خرچ کی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





