کاسمیٹکس کے شعبے میں اسمگلنگ روکنے کے لیے نیا قانون متعارف کروانے کا اصولی فیصلہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کاسمیٹکس کے شعبے میں اسمگلنگ روکنے کے لیے نیا قانون متعارف کروانے کا اصولی فیصلہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اس حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان جنرل کاسمیٹکس بل 2026 کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کاسمیٹکس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی سی ایم اے) کو رجسٹریشن۔
- وزارتِ قانون کے حکام نے موٴقف اختیار کیا کہ جب تک ایسوسی ایشن رجسٹرڈ نہیں ہوتی اسے قانون میں جگہ کیسے دی جا سکتی۔
- تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس پیر کو یہاں سینیٹر کامل علی آغا کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وفاقی حکومت نے کاسمیٹکس کے شعبے میں اسمگلنگ روکنے کے لیے کاسمیکٹس سیکٹر کے لیے نیا قانون متعارف کروانے کا اصولی فیصلہ کیا۔
اس حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان جنرل کاسمیٹکس بل 2026 کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کاسمیٹکس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی سی ایم اے) کو رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کی ہے۔دی ہے جبکہ چیئرمین کمیٹی سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ کسی ایک ایسوسی ایشن کو ٹھیکہ نہیں دیا جا سکتا ایسوسی ایشن کو اپنے 100 نمائندگان مکمل ہونے پر سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے رجسٹریشن کروانی چاہیے۔
وزارتِ قانون کے حکام نے موٴقف اختیار کیا کہ جب تک ایسوسی ایشن رجسٹرڈ نہیں ہوتی اسے قانون میں جگہ کیسے دی جا سکتی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس پیر کو یہاں سینیٹر کامل علی آغا کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں پاکستان جنرل کاسمیٹکس بل 2026 کے ایجنڈے پر تفصیلی غور کیا گیا جس کے دوران کمیٹی نے پاکستان کاسمیٹکس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی سی ایم اے) کو رجسٹریشن کروانے کی ہدایت۔
سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ کسی ایک ایسوسی ایشن کو ٹھیکہ نہیں دیا جا سکتا، ایسوسی ایشن کو اپنے 100 نمائندگان مکمل ہونے پر سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے رجسٹریشن کروانی چاہیے اور قانون میں ایسا تاثر نہیں ہونا چاہیے کہ صرف ایک ہی ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ہو سکتی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





