کراچی انٹرمیڈیٹ سال اول سائنس، کامرس اور آرٹس ریگولر و پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کراچی انٹرمیڈیٹ سال اول سائنس، کامرس اور آرٹس ریگولر و پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- واضح رہے کہ سائنس گروپس کے تمام اختیاری مضامین کے امتحانات کے نتائج کی ای اسسمنٹ (E-Assessment) جدید ترین او ایم آر (OMR) اور ای مارکنگ (E-Marking) سسٹم کے تحت کی گئی۔
- ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 25157 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل۔
- سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 30991 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 30386 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 15036 امیدوار تمام چھ پرچوں میں کامیاب ہوئے۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری میڈیکل، سائنس جنرل، کامرس ریگولر و پرائیویٹ، آرٹس ریگولر و پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) اور ہومِ اکنامکس کے گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔دیا۔
واضح رہے کہ سائنس گروپس کے تمام اختیاری مضامین کے امتحانات کے نتائج کی ای اسسمنٹ (E-Assessment) جدید ترین او ایم آر (OMR) اور ای مارکنگ (E-Marking) سسٹم کے تحت کی گئی۔
ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 25157 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 24544 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے ان میں سے 11966امیدوار تمام چھ پرچوں میں کامیاب ہوئے۔
سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 30991 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 30386 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 15036 امیدوار تمام چھ پرچوں میں کامیاب ہوئے۔
ناظم امتحانات نے کامرس(ریگولر) گروپ کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔تے ہوئے بتایا کہ ان امتحانات میں 23549امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 22693 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 9332امیدوار تمام سات پرچوں میں کامیاب ہوئے۔
اسی طرح کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 1485امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی،1413 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 628امیدوار تمام سات پرچوں میں کامیاب ہوئے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





