کراچی سینٹرل جیل کی بیرک میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے سے مرنے والا قیدی کون؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کراچی سینٹرل جیل کی بیرک میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے سے مرنے والا قیدی کون؟ تفصیلات سامنے آگئیں"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق کراچی کی سینٹرل جیل کی بیرک میں شارٹ سرکٹ کے باعث دم گھٹنے اور آگ لگنے سے ہلاک ہونے والے قیدی کی شناخت اور اس کے خلاف درج سنگین مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
- جیل حکام نے بتایا کہ ہلاک قیدی کا نام امجد تھا، جو سزائے موت کا قیدی تھا اور اس نے صدرِ مملکت کو رحم کی اپیل بھی بھیج رکھی تھی۔
- حکام کا کہنا تھا کہ امجد کے خلاف کل 5 مقدمات درج تھے، جن میں سے 4 مقدمات سنگین نوعیت کی زیادتی (ریپ) کے تھے، متعدد کیسز میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں۔
- اس کے علاوہ تھانہ قائد آباد میں اس کے خلاف زیادتی کے 2 اور ڈکیتی کا 1 مقدمہ درج تھا جبکہ امجد کے خلاف کراچی کے تھانہ سکھن اور پنجاب کے ضلع خوشاب میں بھی زیادتی کے کیسز درج تھے۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی: سینٹرل جیل کی بیرک میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے واقعے میں ہلاک سزائے موت کے قیدی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی سینٹرل جیل کی بیرک میں شارٹ سرکٹ کے باعث دم گھٹنے اور آگ لگنے سے ہلاک ہونے والے قیدی کی شناخت اور اس کے خلاف درج سنگین مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
جیل حکام نے بتایا کہ ہلاک قیدی کا نام امجد تھا، جو سزائے موت کا قیدی تھا اور اس نے صدرِ مملکت کو رحم کی اپیل بھی بھیج رکھی تھی۔
حکام کا کہنا تھا کہ امجد کے خلاف کل 5 مقدمات درج تھے، جن میں سے 4 مقدمات سنگین نوعیت کی زیادتی (ریپ) کے تھے، متعدد کیسز میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں۔
اس کے علاوہ تھانہ قائد آباد میں اس کے خلاف زیادتی کے 2 اور ڈکیتی کا 1 مقدمہ درج تھا جبکہ امجد کے خلاف کراچی کے تھانہ سکھن اور پنجاب کے ضلع خوشاب میں بھی زیادتی کے کیسز درج تھے۔
جیل حکام کے مطابق امجد کے خلاف یہ تمام مقدمات 2015ء سے 2018ء کے عرصے کے دوران قائم کیے گئے تھے، جن میں سے بیشتر میں اسے سزا ہو چکی تھی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





