کراچی: شارع فیصل پر ڈالے کی غفلت سے اسکول وین حادثے کا شکار، کئی گاڑیاں ٹکرا گئیں

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کراچی: شارع فیصل پر ڈالے کی غفلت سے اسکول وین حادثے کا شکار، کئی گاڑیاں ٹکرا گئیں"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق کراچی کے مصروف ترین روڈ شارع فیصل پر ناتھا خان پل کے قریب ویگو ڈالے کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث بچوں کی اسکول وین سمیت کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
- حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ویگو ڈالے کی جانب سے آگے موجود گاڑی کو دبایا گیا، اس دوران ایک کار سوار نے خود کو حادثے سے بچانے کے لیے اچانک بریک لگائی جس کے نتیجے میں پیچھے آنے والی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
- حادثے میں اسکول وین کا ڈرائیونگ سائیڈ کا دروازہ اور گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
- حادثے کے بعد بچے شدید خوفزدہ ہو گئے، جنہیں موقع پر موجود شہریوں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے باہر نکالا۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی(4 نومبر 2026): کراچی کے مصروف ترین روڈ شارع فیصل پر ناتھا خان پل کے قریب ویگو ڈالے کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث بچوں کی اسکول وین کو حادثہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مصروف ترین روڈ شارع فیصل پر ناتھا خان پل کے قریب ویگو ڈالے کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث بچوں کی اسکول وین سمیت کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں مجموعی طور پر چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ویگو ڈالے کی جانب سے آگے موجود گاڑی کو دبایا گیا، اس دوران ایک کار سوار نے خود کو حادثے سے بچانے کے لیے اچانک بریک لگائی جس کے نتیجے میں پیچھے آنے والی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
حادثے میں اسکول وین کا ڈرائیونگ سائیڈ کا دروازہ اور گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔اسکول وین میں دو سال سے لے کر آٹھ سال تک کے معصوم بچے اور بچیاں سوار تھے۔
حادثے کے بعد بچے شدید خوفزدہ ہو گئے، جنہیں موقع پر موجود شہریوں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے باہر نکالا۔ خوش قسمتی سے وین کے ڈرائیور کی بہترین حاضر دماغی اور بروقت حکمتِ عملی کے باعث تمام بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





