کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ماں بیٹی قتل، بیٹا زخمی، واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ماں بیٹی قتل، بیٹا زخمی، واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔
- ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والی خواتین کی لاشیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے بیٹے کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
- دریں اثنا، اس دلخراش واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔
- فوٹیج کے مطابق فائرنگ کے بعد ایک ملزم کو اطمینان سے موٹر سائیکل پر فرار ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والی خواتین کی لاشیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے بیٹے کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دریں اثنا، اس دلخراش واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔ فوٹیج میں گھر کے اندر فائرنگ اور خواتین کی خوف سے چلانے کی آوازیں واضح طور پر سنی جا سکتی ہیں۔
فوٹیج کے مطابق فائرنگ کے بعد ایک ملزم کو اطمینان سے موٹر سائیکل پر فرار ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اندوہناک واقعے کی فائرنگ کی آوازیں سن کر خوفزدہ علاقہ مکین بڑی تعداد میں گلی میں باہر نکل آئے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





