کراچی: پولیس نے بوری بند لاش کیس 6 گھنٹوں میں حل کرلیا، مقتول کے 2 بھائی گرفتار

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کراچی: پولیس نے بوری بند لاش کیس 6 گھنٹوں میں حل کرلیا، مقتول کے 2 بھائی گرفتار"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پولیس حکام نے بتایا کہ کلفٹن بلاک 2 عمر شریف پارک کے قریب سے بوری میں بند لاش جزوی طور پر دفن کی گئی ملی تھی جس کی شناخت پولیس کی تلاش ایپ کی مدد سے کامران خان عرف شینا ولد گل لالے کے نام سے کی گئی تھی۔
- ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتول کو مبینہ طور پر تکیے سے منہ دبا کر قتل کیا گیا تاہم پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتول کے 2 بھائیوں شیر محمد اور وحید علی کو شامل تفتیش کیا تو ملزمان نے دوران تفتیش اپنے بھائی کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔
- پولیس حکام نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انھوں نے اپنے بھائی کو شیریں جناح کالونی میں واقع گھر میں قتل کیا اور لاش کو رسیوں سے باندھ کر بوری میں بند کیا۔
- ملزمان نے گھر میں ہونے والے جھگڑے کے دوران اپنے بھائی کو قتل کیا تھا جبکہ مقتول کامران خان عرف شینا کا کرمنل ریکارڈ ہے جس کے خلاف منشیات کے استعمال و فروخت سمیت 3 مقدمات بھی درج تھے۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی میں بوٹ بیسن پولیس نے تشدد زدہ رسیوں سے بندھی بوری بند لاش کا کیس 6 گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے مقتول کے 2 بھائیوں کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ کلفٹن بلاک 2 عمر شریف پارک کے قریب سے بوری میں بند لاش جزوی طور پر دفن کی گئی ملی تھی جس کی شناخت پولیس کی تلاش ایپ کی مدد سے کامران خان عرف شینا ولد گل لالے کے نام سے کی گئی تھی۔
ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتول کو مبینہ طور پر تکیے سے منہ دبا کر قتل کیا گیا تاہم پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتول کے 2 بھائیوں شیر محمد اور وحید علی کو شامل تفتیش کیا تو ملزمان نے دوران تفتیش اپنے بھائی کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انھوں نے اپنے بھائی کو شیریں جناح کالونی میں واقع گھر میں قتل کیا اور لاش کو رسیوں سے باندھ کر بوری میں بند کیا۔
ملزمان نے گھر میں ہونے والے جھگڑے کے دوران اپنے بھائی کو قتل کیا تھا جبکہ مقتول کامران خان عرف شینا کا کرمنل ریکارڈ ہے جس کے خلاف منشیات کے استعمال و فروخت سمیت 3 مقدمات بھی درج تھے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ بوٹ بیسن پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت، جدید تفتیشی طریقہ کار اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں اندھے قتل کا کیس صرف 6 گھنٹوں میں حل کرلیا جبکہ قتل میں ملوث مقتول کے دونوں ملزمان بھائی پولیس کی حراست میں ہیں اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





