کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
- بیان میں کہا گیا ہے کہ شمال مشرقی سمت سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، کراچی میں زیادہ سے زیادہ پارہ35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
- دوسری جانب کراچی میں موسمی تبدیلی، گرد و غبار اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث انفلوئنزا (نزلہ و زکام) کی بیماری نے شدت اختیار کر لی ہے، جس کے نتیجے میں شہر بھر کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
- ڈاکٹروں اور اسپتال حکام نے بتایا کہ اس سال انفلوئنزا سیزن معمول سے پہلے شروع ہو گیا ہے۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 22.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شمال مشرقی سمت سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، کراچی میں زیادہ سے زیادہ پارہ35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کراچی میں موسمی تبدیلی، گرد و غبار اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث انفلوئنزا (نزلہ و زکام) کی بیماری نے شدت اختیار کر لی ہے، جس کے نتیجے میں شہر بھر کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ڈاکٹروں اور اسپتال حکام نے بتایا کہ اس سال انفلوئنزا سیزن معمول سے پہلے شروع ہو گیا ہے۔ عام طور پر یہ بیماری دسمبر اور جنوری میں عروج پر ہوتی ہے، تاہم اس بار گزشتہ ایک سے دو ماہ کے دوران ہی کیسز میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انچارج جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ روزانہ 80 سے زائد انفلوئنزا کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور مریضوں کی مجموعی تعداد دگنی ہو چکی ہے۔
سول اسپتال حکام کے مطابق روزانہ 50 سے زائد متاثرہ افراد علاج کے لیے پہنچ رہے ہیں۔
آغا خان اسپتال ماہر متعددی امراض پروفیسر ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا ہے کہ کراچی میں انفلوئنزا کا پھیلاؤ توقع سے زیادہ تیز ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ میں تقریباً 200 کیسز کی باقاعدہ تصدیق ہوئی ہے، تاہم چونکہ اکثر مریض ٹیسٹ نہیں کرواتے، اس لیے حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹر عرفان صدیقی نے متنبہ کیا ہے کہ یہ بیماری انتہائی متعدی ہے اور گھر میں کسی ایک فرد کے متاثر ہونے کی صورت میں پورا خاندان اس کی لپیٹ میں آ جاتا ہے۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، خاص طور پر گرد و غبار اور آلودگی سے بچنے کے لیے ماسک کے استعمال، صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے اور متاثرہ افراد سے مناسب فاصلہ قائم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





