بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلانورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دیایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلانورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دیایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلانورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دیایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلانورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی
سندھ•24 اکتوبر 2026•وقت اشاعت: صبح 8:00
🇬🇧 English

کراچی کے نومولود بچے میں ایم پاکس کی تصدیق، تحقیقات میں ہسپتال کے آلات سے وائرس لگنے کا انکشاف

سید ذیشان حیدربیورو چیف اسلام آباد
کراچی کے نومولود بچے میں ایم پاکس کی تصدیق، تحقیقات میں ہسپتال کے آلات سے وائرس لگنے کا انکشاف
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کراچی کے نومولود بچے میں ایم پاکس کی تصدیق، تحقیقات میں ہسپتال کے آلات سے وائرس لگنے کا انکشاف"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • محمد وقار نجی شعبے میں بطور ڈرائیور کام کرتے ہیں۔
  • انھیں اس وقت اندازہ نہیں تھا کہ چند ہفتوں بعد ہی ان کے بچے میں منکی پاکس کی تصدیق ہو گی اور اسی طبی مرکز کے آلات کی جانچ بھی طبی تحقیقات کا حصہ بن جائے۔
  • وہ مزید کہتے ہیں کہ ختنہ کے بعد بچے کو بخار ہوا اور ابتدائی طور پر انھیں یہ ایک معمول کی تکلیف محسوس ہوئی، لیکن پھر بچے کی حالت دیکھ کر ان کی تشویش بڑھنے لگی۔

کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی کے محمد وقار کے لیے اپنے پہلے بیٹے عیسیٰ کی پیدائش خوشی کا موقع تھی، لیکن ابتدائی ہفتوں میں ہی ان کے خاندان کو ایک ایسی صورتِحال کا سامنا کرنا پڑا جس نے انھیں ہسپتالوں، طبی معائنے اور ایک غیر متوقع بیماری کے درمیان لا کھڑا کیا۔

محمد وقار نجی شعبے میں بطور ڈرائیور کام کرتے ہیں۔ ان کے مطابق یکم ستمبر 2026 کو پیدا ہونے والی ان کی پہلی اولاد عیسیٰ کا 24 ستمبر کو کراچی کے ابنِ حسن ہسپتال میں ختنہ کرایا گیا تھا۔

انھیں اس وقت اندازہ نہیں تھا کہ چند ہفتوں بعد ہی ان کے بچے میں منکی پاکس کی تصدیق ہو گی اور اسی طبی مرکز کے آلات کی جانچ بھی طبی تحقیقات کا حصہ بن جائے گی۔

وہ مزید کہتے ہیں کہ ختنہ کے بعد بچے کو بخار ہوا اور ابتدائی طور پر انھیں یہ ایک معمول کی تکلیف محسوس ہوئی، لیکن پھر بچے کی حالت دیکھ کر ان کی تشویش بڑھنے لگی۔

کراچی کے رہائشی محمد وقار کا کہنا ہے کہ ابتدا میں بچے کے ہاتھوں اور پیروں پر چند دانے نمودار ہوئے اور ان کے خاندان نے اسے الرجی سمجھا کیونکہ اس مرحلے پر دانوں کی تعداد زیادہ نہیں تھی۔

اس کے بعد وہ اپنے نومولود بچے کو امراض جلد کے ماہر ڈاکٹر کے پاس لے گئے، جس نے لوشن تجویز کیا لیکن اگلے دو دن میں دانے زیادہ نمایاں ہو گئے اور چہرے، سر اور جسم کے دوسرے حصوں تک پھیل گئے۔

وقار کے مطابق ’ہم سمجھ رہے تھے کہ شاید بچے کو الرجی ہو گئی ہے۔ لیکن دو دن میں ہی دانوں نے بہت شدت اختیار کر لی اور جسم کے ہر حصے پر نکلنے لگے۔‘

بچے کو بعد میں کورنگی نمبر پانچ کے سرکاری ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے منکی پاکس کا شبہ ظاہر کیا۔

محمد وقار کے مطابق ہسپتال کے طبی عملے نے بچے کو دیگر مریضوں سے الگ رکھا اور اسے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف انفیکشس ڈیزیزز ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا، جہاں 14 اکتوبر 2026 کو عیسیٰ میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔

ان کے مطابق انھوں نے ابن حسن ہسپتال کے آلات معائنے کے لیے ڈاؤ لیبارری بھیجے، جس میں ہسپتال کی قینچی کے نمونے میں منکی پاکس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

لیبارٹری کے نتائج کے بعد ضلعی محکمہ صحت نے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو ہسپتال کے خلاف کارروائی کے لیے خط لکھا، جس کے بعد قانونی کارروائی کرتے ہوئے اس کو سیل کردیا گیا۔

کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر ہسپتال کی انتظامیہ رجسٹریشن سمیت دیگر قانونی تقاضے پورے کر لیتی ہے تو اسے دوبارہ کھولنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

طبی غفلت برتنے کے معاملے پر کارروائی سے متعلق سوال کے جواب میں کمیشن کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس کے لیے متاثرہ خاندان کو تحریری شکایت دینی ہو گی، جس کی بنیاد پر کمیشن تحقیقات اور ضابطے کے مطابق کارروائی کر سکتا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ بچے کے والد محمد وقار نے کہا کہ اگر انھیں تحقیقات کے لیے بلایا گیا تو وہ بیان دینے اور گواہی دینے کے لیے تیار ہیں۔

’میں جہاں بھی ضروری ہوا، حاضر ہوں گا۔ اگر میرا بیان یا گواہی درکار ہوئی تو میں وہی بات بتاؤں گا، جو میرے ساتھ ہوا ہے۔ ایسے ہسپتالوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تاکہ دوسرے والدین کو اپنے بچوں کے لیے ایسی صورتِ حال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘

محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال سندھ میں اب تک منکی پاکس کے 44 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 16 کراچی میں سامنے آئے ہیں۔

سندھ میں ایم پاکس کے لیبارٹری سے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 106 ہو گئی ہے۔ صوبائی ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس یونٹ کے ڈیش بورڈ کے مطابق متاثرہ افراد میں 78 مرد اور 28 خواتین شامل ہیں۔

عمر کے لحاظ سے 30 سے 39 سال کا گروپ منکی پاکس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جس میں 30 کیسز رپورٹ ہوئے۔ صفر سے نو سال کی عمر کے بچوں میں 23، جبکہ 20 سے 29 سال کے افراد میں بھی 23 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 40 سے 49 سال کی عمر میں 16، 50 سے 59 سال میں سات، 10 سے 19 سال میں چھ اور 60 سال سے زائد عمر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

اضلاع کے لحاظ سے خیرپور 22 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ کراچی شرقی میں 18 اور ملیر میں 15 کیسز سامنے آئے ہیں۔ سکھر میں نو، کورنگی میں سات، کراچی جنوبی میں چھ، حیدرآباد اور کراچی وسطی میں پانچ پانچ، کراچی غربی میں چار، جبکہ گھوٹکی اور کشمور میں تین تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ماہانہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں پانچ، اپریل میں 31، مئی میں دو، جون میں چار، جولائی میں سات، اگست میں 17، ستمبر میں 20 اور اکتوبر میں 19 منکی پاکس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

لیبارٹری ذرائع کی فہرست میں ہوم وزٹ کے ذریعے حاصل کردہ نمونوں سے 26، آغا خان یونیورسٹی سے 23، سی ایل ایف سکھر سے تین، گمبٹ کی ڈائگنوسٹک اینڈ ریسرچ لیبارٹری سے دو اور انڈس ہسپتال کراچی سے ایک کیس درج ہے۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق منکی پاکس یا ایم پاکس ایک وائرل بیماری ہے۔ اس کی عام علامات میں بخار، سر درد، جسم میں درد، سوجن اور جلد پر دانے یا چھالے نکلنا شامل ہیں، جو بعض اوقات تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق یہ علامات عموماً دو سے چار ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہیں۔ چھوٹے بچوں، حاملہ خواتین اور کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے افراد میں بیماری شدید ہونے کا خطرہ زیادہ ہو سکتا ہے۔

گائیڈ لائینز میں کہا گیا ہے کہ منکی پاکس بنیادی طور پر متاثرہ شخص کے ساتھ قریبی جسمانی رابطے، جلد پر موجود دانوں یا زخموں کو چھونے، بوسہ لینے اور بعض صورتوں میں قریب رہتے ہوئے سانس یا منہ سے خارج ہونے والے متعدی ذرات کے ذریعے پھیل سکتا ہے۔ لہذا متاثرہ شخص کے زیرِ استعمال کپڑوں، تولیوں، بستر یا آلودہ طبی آلات سے بھی وائرس منتقل ہونے کا امکان ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق منکی پاکس سے بچاؤ کے لیے ویکسین دستیاب ہیں، لیکن ترجیح ان افراد کو دی جاتی ہے جنھیں انفیکشن کا زیادہ خطرہ ہو، مثلاً متاثرہ شخص سے قریبی رابطے میں آنے والے افراد اور مخصوص طبی کارکن۔

ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کہتی ہیں کہ زیادہ تر مریضوں کو علامات کم کرنے، درد پر قابو پانے، مناسب غذا اور پانی کی فراہمی اور پیچیدگیوں سے بچاؤ کے لیے طبی نگہداشت دی جاتی ہے۔ شدید بیماری کے خطرے والے مریضوں کو خصوصی علاج کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

سید ذیشان حیدر

بیورو چیف اسلام آباد

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•22 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم تہران عوامی سطح پر اس خواہش کا اظہار نہیں کر رہا، امریکی صدر۔

11 نومبر 2026•22 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکی

ایران نے اپنے دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے مثالی کامیابی حاصل کرلی ہے، میجر جنرل علی عبداللہی۔

11 نومبر 2026•22 منٹ پہلے•مریم نقوی

جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

ملک بھر میں اجلاس منعقد ہوئے، محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے، ہلال کمیٹی۔

11 نومبر 2026•52 منٹ پہلے•حمزہ فاروق

ورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ

پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی صدر ٹرمپ کے خاندان سے وابستہ کرپٹو کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی ہے۔

11 نومبر 2026•53 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے

’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

11 نومبر 2026•53 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘۔