کراچی: گلشن حدید میں گھر پر فائرنگ سے ماں اور بیٹی جاں بحق

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کراچی: گلشن حدید میں گھر پر فائرنگ سے ماں اور بیٹی جاں بحق"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، واقعہ اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا۔
- پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت بختاور ولد محمد دین، عمر تقریباً 15 سے 16 سال اور والدہ سمیہ زوجہ محمد دین، عمر تقریباً 42 سے 45 سال کے نام سے ہوئی ہے۔
- فائرنگ کے نتیجے میں زید علی ولد دین محمد، عمر تقریباً 12 سے 13 سال، زخمی ہوا۔
- یہ پڑھیں: کراچی: کلفٹن میں پارک سے ملنے والی لاش کے قاتل 2 بھائی پکڑے گئے۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی کے علاقے گلشن حدید فیز ٹو میں گھر پر فائرنگ سے ماں، بیٹی جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، واقعہ اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت بختاور ولد محمد دین، عمر تقریباً 15 سے 16 سال اور والدہ سمیہ زوجہ محمد دین، عمر تقریباً 42 سے 45 سال کے نام سے ہوئی ہے۔
فائرنگ کے نتیجے میں زید علی ولد دین محمد، عمر تقریباً 12 سے 13 سال، زخمی ہوا۔
یہ پڑھیں: کراچی: کلفٹن میں پارک سے ملنے والی لاش کے قاتل 2 بھائی پکڑے گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، زخمی کو فوری طور پر قریبی گلشن حدید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔
زخمی بیٹے 12 سالہ زاہد نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ دوسرے کمرے میں تھا جب فائرنگ کی گئی تو باہر آکر دیکھا تو امی پر فائرنگ کی گئی تھی۔
زاہد کے مطابق ملزمان نے میرے سر پر بھی اسلحہ مارا، فائرنگ کرنے والوں کو نہیں پہچانتا کہ وہ کون ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





