گلین میکسویل نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "گلین میکسویل نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے 38 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی, جس کے ساتھ ہی 3 ورلڈ کپ ٹائٹلز اور کئی یادگار اننگز پر مشتمل ان کا شاندار بین الاقوامی کیریئر اختتام پذیر ہوگیا۔
- میکسویل نے مجموعی طور پر 286 بین الاقوامی میچز کھیلے، جن میں انہوں نے 7 ہزار 226 رنز بنائے اور بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 136 وکٹیں حاصل کیں۔
- گلین میکسویل نے مجموعی طور پر 7 ہزار 226رنز بنائے اور بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 136وکٹیں حاصل کیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): سڈنی : آسٹریلیا کے اسٹار آل راؤنڈر گلین میکسویل نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا، انہوں نے 286 میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے 38 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی, جس کے ساتھ ہی 3 ورلڈ کپ ٹائٹلز اور کئی یادگار اننگز پر مشتمل ان کا شاندار بین الاقوامی کیریئر اختتام پذیر ہوگیا۔
میکسویل نے مجموعی طور پر 286 بین الاقوامی میچز کھیلے، جن میں انہوں نے 7 ہزار 226 رنز بنائے اور بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 136 وکٹیں حاصل کیں۔
گلین میکسویل نے مجموعی طور پر 7 ہزار 226رنز بنائے اور بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 136وکٹیں حاصل کیں۔
۔گلین میکسویل 2 ون ڈے ورلڈ کپ اور ٹی 20ورلڈ کپ چیمپئن ٹیم کا حصہ تھے، ورلڈ کپ میں میکسویل نے افغانستان کے خلاف میچ وننگ ڈبل سنچری بنائی تھی، وہ ٹی20انٹرنیشنل میں ریکارڈ5سنچریاں بھی بناچکے ہیں۔
دی بگ شو کے نام سے مشہور گلین میکسویل نے 2012 میں آسٹریلیا کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کا شمار وائٹ بال کرکٹ کے خطرناک ترین بلے بازوں میں ہونے لگا۔
میکسویل نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 286 بین الاقوامی میچز کھیلے، جن میں انہوں نے 7 ہزار 226 رنز بنانے کے ساتھ 136 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 3 ہزار 990 جبکہ ٹی20 انٹرنیشنل میں 2 ہزار 897 رنز اسکور کیے۔ ون ڈے کرکٹ میں کم از کم 1500 رنز بنانے والے بلے بازوں میں میکسویل کا 126.70 کا اسٹرائیک ریٹ بہترین قرار دیا جاتا ہے۔
ٹی20 انٹرنیشنل میں بھی میکسویل کا ریکارڈ غیر معمولی رہا۔ وہ اس فارمیٹ میں 5 سنچریاں بنانے والے بلے باز ہیں اور ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے ریکارڈ میں بھارت کے روہت شرما کے ساتھ شریک ہیں۔
میکسویل نے آسٹریلیا کی جانب سے 2015 اور 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ 2021 میں آسٹریلیا کے پہلے ٹی20 ورلڈ کپ ٹائٹل کا حصہ بھی رہے۔
ان کے بین الاقوامی کیریئر کی سب سے یادگار اننگز میں 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف ممبئی میں کھیلی گئی ناقابلِ یقین ڈبل سنچری شامل ہے۔
میکسویل نے اپنے کیریئر کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے انفرادی اعزازات بھی حاصل کیے اور آسٹریلیا کے مؤثر ترین وائٹ بال کھلاڑیوں میں اپنی جگہ بنائی۔
میکسویل، اسٹوئنس اور اسمتھ کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر ختم؟
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





