گوجرانوالہ، ساہیوال ضمنی الیکشن کیلئے فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "گوجرانوالہ، ساہیوال ضمنی الیکشن کیلئے فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وفاقی حکومت نے گوجرانوالہ، ساہیوال ضمنی الیکشن کیلئے فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
- ذرائع کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کے حلقہ این اے77 کے ضمنی انتخاب کی سیکیورٹی کیلئے فوج، رینجرز تعینات ہوگی، ساہیوال کے حلقہ پی پی 203 کے ضمنی انتخاب کی سیکیورٹی کیلئے بھی فوج، رینجرز تعینات ہوگی۔
- الیکشن کمیشن نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی، تعیناتی کا مقصد انتخاب کا پرامن انعقاد یقینی بنانا ہے، فوج اور رینجرز جنرل سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے۔
- ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رینجرز سیکنڈ اور فوج کی تھرڈ ٹیئر کیو آر ایف موڈ میں تعیناتی کی گئی ہے۔
اسلام آباد (قومی بیورو):
۔وفاقی حکومت نے گوجرانوالہ، ساہیوال ضمنی الیکشن کیلئے فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کے حلقہ این اے77 کے ضمنی انتخاب کی سیکیورٹی کیلئے فوج، رینجرز تعینات ہوگی، ساہیوال کے حلقہ پی پی 203 کے ضمنی انتخاب کی سیکیورٹی کیلئے بھی فوج، رینجرز تعینات ہوگی۔ یہ تعیناتی7 سے 9 نومبر کیلئے ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی، تعیناتی کا مقصد انتخاب کا پرامن انعقاد یقینی بنانا ہے، فوج اور رینجرز جنرل سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے۔
ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رینجرز سیکنڈ اور فوج کی تھرڈ ٹیئر کیو آر ایف موڈ میں تعیناتی کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گوجرانوالہ کے حلقہ این اے77 اور ساہیوال حلقہ پی پی203 میں ضمنی الیکشن 8 نومبر کو ہوگا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





