گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ابتدائی کوچ اولمپئن کی کارکردگی سے مایوس

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ابتدائی کوچ اولمپئن کی کارکردگی سے مایوس"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایک راج مستری کے گھر میں پیدا ہونے والے 29 سالہ ارشد ندیم پیرس اولمپکس 2026 کے بعد راتوں رات ارب پتی بن گئے۔
- ان کا کہنا ہے کہ 2 جنوری 1997 کو پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں کے ایک گاؤں میں پیدا ہونے والے ارشد ندیم اپنی بلند قد و قامت اور طاقت کے سبب کھیلوں کے لیے مناسب تھے۔
- ارشد ندیم نے بھی اپنے مقصد کے حصول کے لیے جان کی بازی لگا دی اور جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو میں اولمپک کی تاریخ کا 118 سالہ ریکارڈ قائم کر کے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم کے ابتدائی کوچ فیاض احمد بخاری اپنے ہونہار شاگرد کی ناقص کارکردگی پر بہت دلبرداشتہ ہیں لیکن وہ پر امید ہیں کہ ارشد ندیم عزم اور جذبے سے بھرپور محنت کرتے ہوئے جدید تقاضوں کے مطابق تربیت حاصل کریں تو عالمی سطح پر پاکستان کے لیے مزید اعزازات حاصل کر سکتے ہیں۔
پاکستان واپڈا میں ٹیکنیکل کوچ کی ذمہ داریاں ادا کرنے والے فیاض بخاری نے لوک سہتا 54 ویں قومی ایتھلیٹکس چیمپین شپ کے دوران این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں ایکسپریس سے گفتگو میں کہا کہ خداداد صلاحیتوں سے مالا مال اولمپین ارشد ندیم کی زندگی سخت محنت اور جدوجہد سے پر ہے۔ ایک راج مستری کے گھر میں پیدا ہونے والے 29 سالہ ارشد ندیم پیرس اولمپکس 2026 کے بعد راتوں رات ارب پتی بن گئے۔ تاہم، بدقسمتی ان کے آڑے آگئی اور مختلف انجریز کا شکارارشد ندیم کی کارکردگی مسلسل زوال پذیر۔
ان کا کہنا ہے کہ 2 جنوری 1997 کو پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں کے ایک گاؤں میں پیدا ہونے والے ارشد ندیم اپنی بلند قد و قامت اور طاقت کے سبب کھیلوں کے لیے مناسب تھے۔ ابتدا میں کرکٹ فٹبال اور کبڈی کھیلنے والے ارشد ندیم میں قدرتی صلاحیتیں موجود تھیں۔ بہتر مالی مسائل کے تلاش میں پاکستان واپڈا میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے آنے والے ارشد ندیم میں پوشیدہ اہلیت اور صلاحیتوں کو دیکھ کر جیولین تھرو مقابلوں میں بہتر نتائج کے لیے ان کی رہنمائی کی اور اس ضمن میں بھرپور محنت۔
ارشد ندیم نے بھی اپنے مقصد کے حصول کے لیے جان کی بازی لگا دی اور جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھا۔ ان کی محنت رنگ لائی۔ بھارت کے شہر گوہاٹی میں 2016 میں ساؤتھ ایشین گیمز میں 55.33 میٹر دور نیزہ پھینک کر برانز میڈل جیتنے سے ارشد ندیم میں حوصلہ پیدا ہوا اور آگے بڑھنے کی لگن نے ان کو مزید محنت پر اکسایا۔
اگلے برس بھارت ہی میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم کی بہتر کارکردگی حوصلہ مند رہی، پھر انڈونیشیا کے شہر جکارتا کے ایشین گیمز 2018 میں ارشد ندیم نے نئے قومی ریکارڈ کے ساتھ 80.75 میٹر دور نیزہ پھینک کر تیسری پوزیشن حاصل کی اور برانز میڈل جیتا۔
ارشد ندیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہا اور وہ ٹوکیو اولمپکس 2020 میں کوالیفائی کرنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





