گیس کے زیادہ استعمال، اوگرا کے ٹیرف سے کوئٹہ میں بلوں میں اضافہ ہوا: ترجمان سوئی سدرن

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "گیس کے زیادہ استعمال، اوگرا کے ٹیرف سے کوئٹہ میں بلوں میں اضافہ ہوا: ترجمان سوئی سدرن"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ کچھ صارفین بڑے بلوں سے بچنے کے لیے میٹرز کو ٹیمپر کرتے ہیں، کمپنی ٹیمپرڈ میٹرکی بلنگ کنیکٹڈ لوڈ کی بنیاد پر کرتی ہے۔
- سوئی سدرن گیس کمپنی نے کوئٹہ میں موصول ہونے والے بھاری بلز کی وضاحت کردی۔
- اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ جو صارفین کمپنی کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے، وہ اپنی موجودگی میں میٹرز کی تبدیلی اور لیبارٹری میں جانچ کروانے کی درخواست دے سکتے ہیں، میٹر ٹیسٹ کے نتائج کی روشنی میں اضافی چارجز کی وصولی ثابت نہ ہونے پر انہیں واپس لے لیا جاتا ہے۔
- ترجمان کے مطابق کمپنی مالی نقصانات کے باوجود کوئٹہ میں گیس کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے، صارفین کی شکایت کے ازالے کیلئے بلوچستان میں ہیلپ لائن ڈیسک قائم کی گئی ہے۔
کوئٹہ (خصوصی نامہ نگار): سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کہا ہے کہ موسمِ سرما کے آغاز، گیس کے زیادہ استعمال اور اوگرا کے مقرر کردہ ٹیرف کی وجہ سے کوئٹہ میں گیس کے بلوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ کچھ صارفین بڑے بلوں سے بچنے کے لیے میٹرز کو ٹیمپر کرتے ہیں، کمپنی ٹیمپرڈ میٹرکی بلنگ کنیکٹڈ لوڈ کی بنیاد پر کرتی ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے کوئٹہ میں موصول ہونے والے بھاری بلز کی وضاحت کردی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ جو صارفین کمپنی کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے، وہ اپنی موجودگی میں میٹرز کی تبدیلی اور لیبارٹری میں جانچ کروانے کی درخواست دے سکتے ہیں، میٹر ٹیسٹ کے نتائج کی روشنی میں اضافی چارجز کی وصولی ثابت نہ ہونے پر انہیں واپس لے لیا جاتا ہے۔
ترجمان کے مطابق کمپنی مالی نقصانات کے باوجود کوئٹہ میں گیس کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے، صارفین کی شکایت کے ازالے کیلئے بلوچستان میں ہیلپ لائن ڈیسک قائم کی گئی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





