ہارنے والا جواری، کرسی چھوڑنے کو تیار نہیں؛ ایران کا امریکا پر طنز

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ہارنے والا جواری، کرسی چھوڑنے کو تیار نہیں؛ ایران کا امریکا پر طنز"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق باقر قالیباف نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ایک پوسٹ کے جواب میں یہ کہی۔
- محمد باقر قالیباف نے لکھا کہ ہارنے والے جواری جیسی ذہنیت ہے جو میز چھوڑ کر جانے کو تیار نہیں۔
- انھوں نے مزید کہا کہ امریکا اس وقت بھی اسرائیل کو اولین ترجیح دینے کی پالیسی کی کھائی کے کنارے کھڑا ہے۔
- یہ طنز امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ ریپبلکنز کی انتخابی شکست کی ایک بڑی وجہ بنی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر اور امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ایرانی چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا شکست خوردہ جواری کی طرح جنگ کا میدان چھوڑنے کو تیار نہیں بلکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کے مفادات کے لیے جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق باقر قالیباف نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ایک پوسٹ کے جواب میں یہ کہی۔
محمد باقر قالیباف نے لکھا کہ ہارنے والے جواری جیسی ذہنیت ہے جو میز چھوڑ کر جانے کو تیار نہیں۔ باس جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاری کر رہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ امریکا اس وقت بھی اسرائیل کو اولین ترجیح دینے کی پالیسی کی کھائی کے کنارے کھڑا ہے۔ طویل تقریر چھوڑیں، یہ بات اپنے باس (صدر ٹرمپ) سے کیوں نہیں کہتے؟‘‘۔
یہ طنز امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ ریپبلکنز کی انتخابی شکست کی ایک بڑی وجہ بنی۔ جے ڈی وینس کے بقول جنگ کے خاتمے، مہنگائی میں کمی، امریکی مفادات کو ترجیح دینے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی جیسے معاملات نے صدر ٹرمپ کے سابق حامیوں کو اپوزیشن جماعت کے امیدوار ڈیموکریٹس کی طرف مائل کیا۔
رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوبارہ بھی یہی فیصلہ کرتے جبکہ ان کے نائب جے ڈی وینس نے جنگ ختم کرنے کے اپنے سابقہ مشورے کو درست قرار دیا تھا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





