ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ڈیم نہ بنائیں: نثار کھوڑو

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ڈیم نہ بنائیں: نثار کھوڑو"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- لاہور کی نجی یونی ورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں پانی کا مسئلہ 100 سال سے تھا اور ہمیں کہا گیا کہ پانی ضائع کر رہے ہیں۔
- نثار کھوڑو نے کہا کہ ہم نے کہا کہ سمندر کے پانی کو یہ پانی پیچھے دھکیل رہا ہے اور سندھ میں آج بھی 22 لاکھ ایکڑ زمینیں بنجر ہیں۔
- پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے الزام لگایا ہے وفاقی حکومت چشمہ نارا کینال سے پانی چوری کررہی ہے۔
- پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ میں مانتا ہوں میں نے کالا باغ ڈیم کے خلاف تحریک چلائی تھی اور کہا تھا کہ اس کے بجائے بھاشا ڈیم بنائیں۔
اسلام آباد (قومی بیورو): پیپلز پارٹی کے سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ڈیم نہ بنائیں، ڈیم وہاں بنائیں جہاں زراعت کے لیے ضرورت ہے۔
لاہور کی نجی یونی ورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں پانی کا مسئلہ 100 سال سے تھا اور ہمیں کہا گیا کہ پانی ضائع کر رہے ہیں۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ ہم نے کہا کہ سمندر کے پانی کو یہ پانی پیچھے دھکیل رہا ہے اور سندھ میں آج بھی 22 لاکھ ایکڑ زمینیں بنجر ہیں۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے الزام لگایا ہے وفاقی حکومت چشمہ نارا کینال سے پانی چوری کررہی ہے۔
پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ میں مانتا ہوں میں نے کالا باغ ڈیم کے خلاف تحریک چلائی تھی اور کہا تھا کہ اس کے بجائے بھاشا ڈیم بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں نے26 سال پہلے کہا تھا لیکن آج تک بھاشا ڈیم نہیں بن سکا۔
سینیٹر نثار کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں اپنے حصے کا پانی ملے اور کوئی ہمارے پانی سے چھیڑ خانی مت کرے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





