ہنگو میں گھر کے اندر ایک ہی خاندان کے 6 افراد کا قتل

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ہنگو میں گھر کے اندر ایک ہی خاندان کے 6 افراد کا قتل"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں تھانہ دوآبہ کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
- ڈی پی او صلاح الدین کنڈی نے بتایا کہ یہ واقعہ سروخیل کے علاقے میں پیش آیا، فائرنگ سے گھر کا سربراہ نور رحمان، 2 خواتین اور 3 کمسن بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔
- ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کی شناخت مقتول نور رحمان کے بھتیجے کے طور پر ہوئی ہے، جو نشے کا عادی ہے۔
- ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مقتول نور رحمان اپنے بھتیجے کو گھر میں نشئی دوست لانے سے روکتا تھا، جس پر یہ تنازعہ پیش آیا تاہم پولیس نے تمام لاشوں کو تحویل میں لے کر دوآبہ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پشاور (نمائندہ خصوصی): ہنگو: گھر کے اندر فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کردیا گیا ، ملزم کی شناخت مقتول نور رحمان کے بھتیجے کے طور پر ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں تھانہ دوآبہ کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ڈی پی او صلاح الدین کنڈی نے بتایا کہ یہ واقعہ سروخیل کے علاقے میں پیش آیا، فائرنگ سے گھر کا سربراہ نور رحمان، 2 خواتین اور 3 کمسن بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کی شناخت مقتول نور رحمان کے بھتیجے کے طور پر ہوئی ہے، جو نشے کا عادی ہے۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مقتول نور رحمان اپنے بھتیجے کو گھر میں نشئی دوست لانے سے روکتا تھا، جس پر یہ تنازعہ پیش آیا تاہم پولیس نے تمام لاشوں کو تحویل میں لے کر دوآبہ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ڈی پی او ہنگو کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام محرکات جاننے کے لیے ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





