یوسی ڈیتھ سرٹیفکیٹ سے کیا شناختی کارڈ منسوخ ہوجاتا ہے؟ نادرا کی وضاحت

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "یوسی ڈیتھ سرٹیفکیٹ سے کیا شناختی کارڈ منسوخ ہوجاتا ہے؟ نادرا کی وضاحت"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایک پوڈکاسٹ میں ترجمان سید شباہت علی سے سوال پوچھا گیا کہ کیا نادرا اپنے طور پر یونین کونسل کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر شناختی کارڈ منسوخ کردیتا ہے؟
- جس پر ان کا جواب تھا کہ یونین کونسل کی جانب سے کسی شہری کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے پر اس کا شناختی کارڈ خودکار طور پر منسوخ نہیں کیا جاتا، بلکہ متعلقہ ریکارڈ کی بنیاد پر شناختی کارڈ عارضی طور پر غیرفعال ہوجاتا ہے، جبکہ شناختی کارڈ کی باقاعدہ منسوخی کے لیے الگ طریقہ کار اختیار کرنا پڑتا ہے۔
- انہوں نے بتایا کہ یوسی ریکارڈ میں کسی شخص کو متوفی قرار دیے جانے اور نادرا کی جانب سے اس کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے مراحل الگ الگ ہیں۔
اسلام آباد (قومی بیورو): اسلام آباد : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ترجمان نے انتقال کر جانے والے شہری کے یوسی ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر شناختی کارڈ منسوخ ہونے سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی۔
جس پر ان کا جواب تھا کہ یونین کونسل کی جانب سے کسی شہری کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے پر اس کا شناختی کارڈ خودکار طور پر منسوخ نہیں کیا جاتا، بلکہ متعلقہ ریکارڈ کی بنیاد پر شناختی کارڈ عارضی طور پر غیرفعال ہوجاتا ہے، جبکہ شناختی کارڈ کی باقاعدہ منسوخی کے لیے الگ طریقہ کار اختیار کرنا پڑتا ہے۔
۔انہوں نے بتایا کہ یوسی ریکارڈ میں کسی شخص کو متوفی قرار دیے جانے اور نادرا کی جانب سے اس کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے مراحل الگ الگ ہیں۔
یونین کونسل کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر نادرا کو صرف یہ اطلاع ملتی ہے کہ متعلقہ شخص کو مقامی سرکاری ریکارڈ میں متوفی ظاہر کیا جاچکا ہے۔ جس کے بعد اس کا شناختی کارڈ منسوخ کرانے کے لیے اہل خانہ یا قریبی رشتہ دار نادرا سے رجوع کرسکتے ہیں۔
اتھارٹی کے مطابق شناختی کارڈ کی منسوخی کے لیے درخواست دینے والے رشتہ دار کی بائیومیٹرک تصدیق کی جاتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ درخواست گزار واقعی متوفی کے خاندانی ریکارڈ اور فیملی ٹری کا حصہ ہے۔
نادرا کا کارنامہ: شہری کی زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





