بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری اور عالمی مائننگ کمپنیوں کی میزبانی کیلئے تیاراوورسیز پاکستانیوں نے ایک ماہ میں اربوں ڈالر بھیج دیے، سعودیہ اور امارات سرفہرستترسیلات زر کی مد میں اکتوبر میں 8.5 فیصد اضافہ ریکارڈ، سعودی عرب سرفہرستایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلانورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنپاکستان غیرملکی سرمایہ کاری اور عالمی مائننگ کمپنیوں کی میزبانی کیلئے تیاراوورسیز پاکستانیوں نے ایک ماہ میں اربوں ڈالر بھیج دیے، سعودیہ اور امارات سرفہرستترسیلات زر کی مد میں اکتوبر میں 8.5 فیصد اضافہ ریکارڈ، سعودی عرب سرفہرستایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلانورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنپاکستان غیرملکی سرمایہ کاری اور عالمی مائننگ کمپنیوں کی میزبانی کیلئے تیاراوورسیز پاکستانیوں نے ایک ماہ میں اربوں ڈالر بھیج دیے، سعودیہ اور امارات سرفہرستترسیلات زر کی مد میں اکتوبر میں 8.5 فیصد اضافہ ریکارڈ، سعودی عرب سرفہرستایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلانورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنپاکستان غیرملکی سرمایہ کاری اور عالمی مائننگ کمپنیوں کی میزبانی کیلئے تیاراوورسیز پاکستانیوں نے ایک ماہ میں اربوں ڈالر بھیج دیے، سعودیہ اور امارات سرفہرستترسیلات زر کی مد میں اکتوبر میں 8.5 فیصد اضافہ ریکارڈ، سعودی عرب سرفہرستایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلانورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن
پاکستان•1 نومبر 2026•وقت اشاعت: رات 8:18
🇬🇧 English

اسماعیل میرٹھی: فن و شخصیت

سید ذیشان حیدربیورو چیف اسلام آباد
اسماعیل میرٹھی: فن و شخصیت
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اسماعیل میرٹھی: فن و شخصیت"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • ربّ کا شکر ادا کر بھائی جس نے ہماری گائے بنائی۔
  • اسماعیل میرٹھی کی یہ نظم نصاب کا حصّہ رہی ہے اور آج بھی بچّے اسے نہایت شوق اور دل چسپی سے پڑھتے ہیں۔
  • مولوی محمد اسماعیل میرٹھی ایک شاعر، ادیب اور مضمون نگار تھے۔
  • اسماعیل میرٹھی نے کئی درسی کتب کے علاوہ علمی و ادبی مضامین، نظمیں، حکایات اور کئی طبع زاد کہانیاں بھی لکھیں۔

دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): اردو زبان و ادب میں مولوی اسماعیل میرٹھی کا امتیاز یہ ہے کہ انھوں نے بڑوں کے ساتھ ساتھ بچّوں‌ کی تعلیم و تربیت اور نئی نسل کی راہ نمائی کے لیے بھی خوب تخلیقی کام کیا۔ ان کی ایک نظم بعنوان ‘ہماری گائے’ شاید آپ نے بھی پڑھی ہو جس کا اوّلین شعر ہے ؎۔

ربّ کا شکر ادا کر بھائی جس نے ہماری گائے بنائی۔

اسماعیل میرٹھی کی یہ نظم نصاب کا حصّہ رہی ہے اور آج بھی بچّے اسے نہایت شوق اور دل چسپی سے پڑھتے ہیں۔ میرٹھی صاحب کا زمانہ تقسیمِ‌ ہند سے بہت پہلے کا ہے۔ بچّوں کے لیے دل چسپ، معلومات افزا اور سبق آموز کہانیاں اور نظمیں لکھنے والے اسماعیل میرٹھی کا انتقال یکم نومبر 1917ء میں ہوا تھا۔ برطانوی دور میں انھوں نے کئی علمی و ادبی کام اس خلوص اور نیک نیتی سے انجام دیے کہ ہر کوئی ان کو عزّت اور احترام سے یاد کرتا تھا۔ انھوں نے اپنی تحریروں میں کردار سازی کو بہت اہمیت دی۔ میرٹھی صاحب کے فن کا یہی ایک پہلو کچھ اس قدر نمایاں ہوا کہ وہ بچّوں ہی کے ادیب مشہور ہوگئے جب کہ دیگر اصنافِ‌ ادب میں بھی ان کی تخلیقات قابلِ توجہ ہیں۔ اس ضمن میں پروفیسر گوپی چند نارنگ کہتے ہیں کہ ’’اسماعیل کو صرف بچّوں کا شاعر سمجھنا ایسی ادبی اور تاریخی غلطی ہے جس کی اصلاح ہونی چاہیے۔‘‘۔

مولوی محمد اسماعیل میرٹھی ایک شاعر، ادیب اور مضمون نگار تھے۔ اردو کے نصاب اور تدریس کے حوالے سے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ وہ 12 نومبر 1844ء کو ضلع میرٹھ میں پیدا ہوئے، غدر کا زمانہ دیکھا اور مسلمانوں کی تعلیمی میدان میں پستی اور ان میں رائج غلط رسم و رواج اور توہّمات ان کے سامنے تھے، جن سے نجات دلانے کے لیے مسلمانانِ ہند کے خیر خواہ کی حیثیت سے سرسیّد اور ان کے رفقا کی کوششیں بھی جاری تھیں اور اسماعیل میرٹھی نے بھی ان کا اثر قبول کیا۔ انھوں نے زمانہ طالب علمی میں لکھنا شروع کردیا تھا۔ ان کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی جس کے بعد فارسی کی اعلی تعلیم مرزا رحیم بیگ سے حاصل کی۔ فارسی کی استعداد حاصل کرنے کے بعد وہ میرٹھ کے اسکول میں‌ داخل ہوگئے اور 20 برس کے بھی نہیں تھے کہ محکمۂ تعلیم میں بطور کلرک ملازمت کرنے لگے۔ بعد میں مختلف شہروں میں تدریس سے وابستہ رہے اور 1899ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد میرٹھ میں مقیم رہے۔

اسماعیل میرٹھی نے کئی درسی کتب کے علاوہ علمی و ادبی مضامین، نظمیں، حکایات اور کئی طبع زاد کہانیاں بھی لکھیں۔ فارسی اور انگریزی سے ماخوذ اور ترجمہ شدہ قصّے بھی ان کی اہم کاوش ہیں۔ ان کے زمانے میں‌ اگرچہ زبان و ادب پر فارسی کا گہرا اثر تھا، لیکن مولوی اسماعیل میرٹھی اور ان کے چند ہم عصر ایسے تھے جنھوں نے اردو کی آبیاری کی اور زبان کو تصنع اور تکلف سے دور رکھتے ہوئے سادہ و عام فہم انداز میں بچّوں کی تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا اور اس حوالے سے تدریسی ضروریات کا بھی خیال رکھا۔ مولوی صاحب نے ابتدائی جماعتوں کے لیے اردو زبان کا قاعدہ بھی مرتب کیا تھا۔

پروفیسرحامد حسین قادری اپنے مضمون میں لکھتے ہیں کہ اردو شاعری کے حوالے سے بات کی جائے تو اسماعیل میرٹھی کو جدید نظم اور اس صنف میں ہیئت کے تجربات کے لیے بنیاد گزاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دراصل غدر کی ناکامی کے بعد سر سیّد کی تحریک سے عقلیت پسندی اور ذہنی بیداری کی جو فضا قائم ہوئی تھی اس میں بڑوں کے لہجہ میں باتیں کرنے والے تو بہت سے ادیب اور شاعر سامنے آئے لیکن بچّوں کی ذہنی سطح اور ان کی دل چسپی کو دیکھتے ہوئے ادب تخلیق کرنے والے گنے چنے نام تھے اور اس طرف توجہ نہیں دی جارہی تھی۔ پہلے پہل اردو کے قاعدوں اور ابتدائی کتابوں کی ترتیب کا کام پنجاب میں محمد حسین آزاد نے اور ممالکِ متّحدہ آگرہ و اودھ میں اسماعیل میرٹھی نے کیا۔ لیکن بچّوں کا ادب اسمٰعیل میرٹھی کی شخصیت کا محض ایک رُخ ہے۔ وہ اردو کے ان شاعروں میں سے ہیں جنھوں نے جدید اردو نظم میں اوّلین ہیئتی تجربات کیے اور معریٰ نظمیں لکھیں۔

ان کی شخصیت اور شاعری کثیر جہتی تھی۔ بچوں کا ادب ہو، جدید نظم کے ہیئتی تجربات ہوں یا غزل، قصیدہ، مثنوی، رباعی، اور دوسری اصنافِ سخن اسماعیل میرٹھی نے ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا۔ اسمٰعیل میرٹھی کی نظموں کا اوّلین مجموعہ ” ریزۂ جواہر” کے نام سے 1885ء میں طبع ہوا تھا جس میں کئی نظمیں انگریزی ادب سے ماخوذ اور ترجمہ شدہ ہیں۔ ان کی نظموں کی زبان نہایت سلیس و سادہ ہے اور خیالات صاف اور پاکیزہ۔ وہ صوفی منش تھے اس لیے ان کی نظموں میں مذہبی رجحانات کی جھلک ملتی ہے۔

مولوی صاحب کو اس وقت کی حکومت نے "خان صاحب” کا خطاب دیا تھا۔

سید ذیشان حیدر

بیورو چیف اسلام آباد

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•3 منٹ پہلے•سید ذیشان حیدر

پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری اور عالمی مائننگ کمپنیوں کی میزبانی کیلئے تیار

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے شفاف اورسازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔

11 نومبر 2026•3 منٹ پہلے•حمزہ فاروق

اوورسیز پاکستانیوں نے ایک ماہ میں اربوں ڈالر بھیج دیے، سعودیہ اور امارات سرفہرست

ترسیلات زر میں سال بہ سال 13.8 فیصد اور ماہ بہ ماہ 8.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک۔

11 نومبر 2026•3 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ترسیلات زر کی مد میں اکتوبر میں 8.5 فیصد اضافہ ریکارڈ، سعودی عرب سرفہرست

سعودی عرب سے ترسیلات زر میں 25 فیصد، متحدہ عرب امارات سے 16 فیصد اور برطانیہ سے 15 فیصد اضافہ ہوا، وزارت خزانہ۔

11 نومبر 2026•34 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم تہران عوامی سطح پر اس خواہش کا اظہار نہیں کر رہا، امریکی صدر۔

11 نومبر 2026•34 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکی

ایران نے اپنے دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے مثالی کامیابی حاصل کرلی ہے، میجر جنرل علی عبداللہی۔

11 نومبر 2026•34 منٹ پہلے•مریم نقوی

جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

ملک بھر میں اجلاس منعقد ہوئے، محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے، ہلال کمیٹی۔