راولپنڈی رنگ روڈ کا افتتاح آٹھویں مرتبہ مؤخر

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "راولپنڈی رنگ روڈ کا افتتاح آٹھویں مرتبہ مؤخر"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی نے افتتاح کو ٹولنگ بوتھ سسٹم اور وزن تولنے والے ویٹ اسٹیشنز کی تکمیل سے مشروط کر دیا۔
- رنگ روڈ کے افتتاح سے قبل بانٹھ انٹرچینج جی ٹی روڈ پر تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے۔
لاہور (بیورو رپورٹ): راولپنڈی رنگ روڈ کا افتتاح آٹھویں مرتبہ بھی مؤخر کر دیا گیا، 6 نومبر کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز منصوبے کا افتتاح نہیں کریں گی۔
پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی نے افتتاح کو ٹولنگ بوتھ سسٹم اور وزن تولنے والے ویٹ اسٹیشنز کی تکمیل سے مشروط کر دیا۔ حکام کے مطابق ٹول ٹیکس وصولی کا نظام مکمل ہونے کے بعد ہی رنگ روڈ کو ٹریفک کے لیے کھولا جائے گا۔
رنگ روڈ کے افتتاح سے قبل بانٹھ انٹرچینج جی ٹی روڈ پر تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے۔ بانٹھ انٹرچینج سے ٹھلیاں موٹروے لنک تک 38.3 کلومیٹر طویل روٹ مکمل، چار انٹرچینجز بھی تیار ہیں بانٹھ، چک بیلی خان، اڈیالہ اور چکری انٹرچینجز مکمل، پانچواں ٹھلیاں انٹرچینج تاحال زیر تعمیر ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





